Jism ki Garmi Dur karne Ke Liye 7 Gzaeyn
جسم کی گرمی دور کرنے کےلیے 7 غذائیں...!
جسم کی گرمی ایک عام صورتحال ہے۔ پوری دنیا کے لوگوں کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسےعام طور پر گرمی کا دباؤ کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں میں جسم کی گرمی کی وجہ سے دل کی کا نظام متاثر ہوتا ہے اس میں دل کی دھڑکن کا تیز ہوجانا شامل ہے۔ جسم کی گرمی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔جس میں پانی کی کمی کے علاوہ، انتہائی درجہ حرارت والی جگہ پر رہائش پذیر بھی ہونا ہے۔
جسمانی گرمی کی وجوہات
گرمیوں کا موسم گرم ہوتا ہے اور اگر اس موسم میں مصالحہ دار چیزیں استعمال کرنے سے بھی جسم کی گرمی بڑھتی ہے۔
جسم کی گرمی کن وجوہات کی بناء پر ہوتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
پانی کی کمی
سورج کی روشنی میں زیادہ رہنا
مصالحہ دار چیزوں کا استعمال
ان مشروبات کا استعمال جن میں کیفین کی مقدار زیادہ ہو۔
موٹاپا اور اضافی وزن
گرمی پیدا کرنے والی چیزیں
وہ غذا جن میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔کچن میں وہ چیزیں جو روزانہ استعمال کی جاتی ہیں جیسے ادرک،کالی مرچ وغیرہ۔ اس کے علاوہ پالک بھی جسم میں گرمی پیدا کرنے کا سبب ہے۔
جسم میں گرمی کی علامات
ہمارے جسم میں گرمی کی یہ علامات ہوسکتی ہیں؛
تھکاوٹ
کھڑے ہوتے ہوئے لو بلڈ پریشر
الٹی آنا
کمزوری
زیادہ پسینہ آنا
سر درد۔
گرمی دور کرنے کے لیے غذائیں۔
ناریل کا پانی
اس کا پانی ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔اس میں وٹامن بی، رائبوفلاوین، فولک ایسڈ، بائیوٹین، وٹامن سی پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ناریل کا پانی بھی ہماری صحت کے لئے مفید ہےاس کے علاوہ ہم اس کی گری سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ہم جسم کی گرمی دور کرنے کے لئے ناریل کا پانی استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ پانی ہمارے جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مفید ہے۔
لیموں پانی
اسے ہمارے ہاں سکنجبین کہا جاتا ہے۔جدید دور کی وجہ سے ہم نے ان چیزوں کے نام بھی ننھے ننھے سونے سونے رکھ لئے ہیں۔ لیکن یہ ہیں وہی دیسی چیز جو عام طور پر ہم اسکول سے واپسی پر پیتے تھے۔ اس پانی کے فوائد کی بات کی جائے تو ہم بچپن میں کولڈ ڈرنک کا شوق رکھنے کے بجائے اس کی چاہت کرتے۔ یہ پانی ہمارے جسم کی گرمی دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لیموں پانی ہمیں مجموعی صحت کے فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے لئے ہم شہد اور لیموں کا پانی بھی پی سکتے ہیں۔
شہد والا دودھ
یہ دودھ حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ ٹھنڈے دودھ میں ہم ایک چمچ شہد کا شامل کرکے اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ دودھ میں وٹامن سی، ڈی، رائبوفلاوین اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔ یہ سب وٹامنز اور منرلز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔ شہد بھی ہماری صحت کے لئے اچھا ہے۔ ہم اس کے استعمال سے اپنے جسم کو ٹھنڈا کرسکتے ہیں۔
کھیرے کا استعمال
گرمی کے موسم میں رب نے ایسی سبزیاں پیدا کی ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی صحت کی بحالی ممکن بنا سکتے ہیں۔ اس میں 95 فیصد پانی موجود ہوتا ہے، جو ہمارے جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ ہمیں سلاد کی صورت میں یا اس کا جوس بنا کر اس سے لازمی لطف اندوز ہونا چاہیے۔ کھیرا ہمارے جسم کا درجہ حرارت کم کرنے کے لئے مفید ہے۔
پودینہ
یہ فوری طور پر جسم کو ٹھننڈا کرنے والا قدرتی طریقہ ہے۔یہ بدہضمی کو بھی دور کرنے کے لئے اہم ہے۔ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی، آئرن، وٹامن اے اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔یہ ہماری صحت کے لئے بہت اچھے ہیں۔اس کی مدد سے جسمانی گرمی دور ہوتی ہے۔
وٹامن سی
یہ ہمارے جسم کے لئے بہت اہم وٹامن ہے۔ اس کا استعمال ہمیں سردی اور گرمی دونوں میں کرنا چاہیے۔ہمیں گرمیوں میں وٹامن سی سے بھرپور غذائیں استعمال کرنی چاہیے۔ جیسے لیموں، انگور وغیرہ کا روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔
انار کا جوس
اس میں وٹامن سی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن کے پایا جاتا ہے۔ انار کا جوس ہمیں سورج کی گرمی سے بچاتا ہے اور ہمارے جسم کوٹھنڈا رکھتا ہے۔
ان تمام مندرجہ بالا طریقوں کی مدد سے ہم جسمانی گرمی دور کرسکتے ہیں اور اپنی اچھی صحت کو بحال رکھ سکتے ہیں۔گرمیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کو جسمانی سرگرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کیونکہ کہ گرمی پڑنے کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔لیکن اس موسم میں گھر سے بھی باہر کم نکلنا چاہیے تاکہ ہم ان مسائل سے بچ سکیں۔
ہر قسم کی معیاری اور اعلی کوالٹی کی دیسی میڈیسن خریدنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
00923077455245
Comments
Post a Comment