Bwasir Ka Asan Ilajh | Bwaser Ka Ilajh | Bwasir in Anjer.
بواسیر کا غذائی علاج اور پرہیز
بواسیر کے دشمن پھل،
تازہ اور خشک انجیر‘ دونوں صورتوں میں جلاب آورہے۔ اس کے باریک بیج بھی انتڑیوں کو متحرک کر کے رکا ہوا فضلہ خارج کرتے ہیں۔
ایک یا دو کچے آم جن کی گٹھلی ابھی پوری طرح نہ بنی ہو‘ نمک اور شہد کے ساتھ کھانا کا مؤثر علاج ہے۔
پپیتے کے بیجوں کا جوس بھی فسادِ ہضم اور خونی بواسیر میں کارآمد ہے۔
روزانہ رات کو سوتے وقت دو کیلے کھائیں۔
خونی بواسیر میں جامن بھی انتہائی مؤثرہے۔ جب موسم ہو تو نمک کے ساتھ روزانہ صبح ایک پائو سے آدھا کلو کھائیں۔ جب تک دستیاب ہوں‘ خوب کھائیں۔ اگر ہر سال جامن کا استعمال کیا جائے‘ تو عمر بھر خونی بواسیر سے تحفظ رہتا ہے۔ شہد کے ساتھ تازہ جامن کا استعمال مفید ہے۔
علاج بذریعہ سبزی۔،
تازہ ادرک کا پانی آدھا چمچ‘ پودینے اور لیموں کا رس ایک ایک چمچ اور شہد ایک چمچ ملا کر پئیں۔ یہ مشروب دن میں تین بار چھوٹی چھوٹی چسکیوں سے پئیں۔
چقندر کے خلوی مادے انتڑیوں میں تحریک پیدا کر کے پاخانے کا اخراج سہل بناتے ہیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال قبض سے محفوظ رکھتا ہے۔ چقندر کا جوشاندہ یا گاڑھاپرانی قبض میں بہت مفید ہے۔ بواسیر کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ روزانہ رات کو ایک گلاس پینامفیدہے۔
مولی:۔
مولی اور اس کا رس ۶۰ سے ۹۰ ملی لیڑ تک صبح شام پیجئے۔ ں روزانہ پتوں سمیت استعمال کیجیے۔ایک طریقہ یہ ہے کہ مولی اچّھی طرح دھو کر قتلے بنائیے،نرم نرم پتے بھی کاٹ کردیگچی میں ڈالیں۔ معمولی سا تیل‘ پانچ چھ لہسن کے کٹے ہوئے جوے‘ تھوڑا سا نمک اور سفید زیرہ ملا کرہلکی آنچ پر دم لگا دیں۔ کھاتے وقت تھوڑی سی کالی مرچ چھڑک لیں۔ یہ بھجیا غذا بھی ہے اور دوا بھی۔
اناج سے علاج۔،۔
۔ چوتھائی پیالی سالم جو ۵ء۲ لٹر پانی میں ابالنے کے لیے رکھیں۔ جب پانی تقریباً آدھا رہ جائے تواسے چھان کر پئیں۔ اس کی تسکین دہ تاثیر اعضائے ہضم کی جلن دور کرتی ہے۔ اس میں موجود لیس دار مادہ نظام ہضم کو بہتر بناتا اور قبض دور کرتا ہے۔
چاولوں میں نباتاتی ریشہ بہت کم ہوتا ہے چنانچہ یہ ہضمے کوتقویت دیتے ہیں۔ چاولوں کے گاڑھے دلیے میں ایک گلاس لسی اور پکا کیلا شامل کر کے صبح شام کھایئے۔
نباتات سے بواسیر بھگایئے،
کسی بھی قسم کے تل بواسیر کے علاج میںنافع ہیں۔ انہیں جوشاندے یا مٹھائی کی صورت میں لیا جاسکتا ہے۔ پانی کے ساتھ انہیں پیس کر بننے والا آمیزہ مکھن میں ملا کر کھانا خونی بواسیر کا علاج ہے۔
اسپغول:۔ اسپغول کی گوند قبض رفع کرتی ہے اس کے باقی اجزا سوجن‘ سوزش‘ السر ختم کرتے اور انتڑیوں کو صحت مند بناتے ہیں۔ اسپغول کی یہ دُہری تاثیر بواسیر سے نجات حاصل کرنے میں مددگار ہے۔
برگد کے دودھ کے چند قطرے گائے کے ایک پائو دودھ میں ملا کر روزانہ پینے سے خونی بواسیر میں افاقہ ہوتا ہے۔ علاج کے دوران مریض کو وافر مقدار میں تازہ سبزیاں کھلانی چاہئیں۔
جل کمبھی‘ گاجر اور شلغم کا رس ملا کر پینا‘ بواسیر میں خون کے لوتھڑے تحلیل کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ روزانہ یہ رس ایک لیٹر پیاجائے تو ۲سے۶ ماہ میں مرض کو نیست و نابود کر دیتا ہے۔ دورانِ علاج سفید چینی‘ سفید آٹے اور گوشت سے پرہیز لازمی ہے۔
کالا زیرہ بواسیر کا کارآمد علاج ہے۔ ۶۰ گرام زیرہ لیں۔ اس میں سے آدھی مقدار بھون لیں پھر دونوںملاکر پیس لیں۔ تین گرام سفوف روزانہ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں
پرہیز
ان چیزوں سے سختی سے پرہیز کیجیے:
٭ …بڑا گوشت نہ کھائیے۔،
٭…بکری کا گوشت بھی ہفتے میں دوبار لیجئے۔
٭…بینگن‘ اروی‘ مسور کی دال نہ کھائیے۔
٭…لال مرچ کا استعمال کم سے کم کیجئے۔،
٭…بیکری کی بنی ہوئی تمام اشیا سے پرہیز کیجئے۔،
٭…آنتوں میں تیزابیت بڑھانے اور خراش ڈالنے والی غذا نہ کھائیے۔ مثلاً گرم مسالے اور گوشت وغیرہ۔
٭…روئی یا فوم سے بنی گدی پر نہ بیٹھئے۔ بید یا نواڑ کی کرسی پر بیٹھ کر کام کیجیۓ ،۔ میڈیسن خریدنے کے لئے واٹس ایپ نمبر پر رابط کریں 00923077455245
Comments
Post a Comment